ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ”الکلام“ کے خصوصی شمارے کا وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں رسم اجراء

”الکلام“ کے خصوصی شمارے کا وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں رسم اجراء

Sat, 03 Dec 2016 18:49:26  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد: 3 دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردو یونیورسٹی میں آج اردو صحافیوں کے تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں یونیورسٹی کے میگزین”الکلام“ کے خصوصی شمارہ کا رسم اجراء مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس شمارے میں مولانا ابولکلام کی حیات اور شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر محیط مضامین شامل ہیں۔ جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام سے موسوم یونیورسٹی آکر وہ جذباتی ہوگئے ہیں۔ جنگ آزادی میں مولانا کی خدمات کو ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے اپنوں کی مخالفت کے باوجود دو قومی نظریہ کو قبول نہیں کیا۔ آزادی کے بعد بحیثیت پہلے وزیر تعلیم ان کی خدمات کے انمٹ نقوش ہندوستانی کے تعلیمی خاکے پر موجود ہیں۔ یونیورسٹی میگزین ”الکلام“ شمارہ نمبر 24، اپنی نوعیت کا تیسرا خصوصی شمارہ ہے۔ اس سے قبل 2014 اور 2015 میں نومبر میں مولانا آزاد پر خصوصی شمارے شائع کیے گئے تھے۔ موجودہ شمارے میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر ماہرین کی نگارشات شامل ہیں۔ یوم آزاد تقاریب 2015 اور 2016 کی منتخبہ تصاویر بھی شامل اشاعت ہیں۔ ”الکلام“ کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر،پرنٹر پبلشر ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار اور ادارتی پینل میں جناب میر ایوب علی خان، جناب عابد عبدالواسع، جناب آفتاب عالم بیگ، جناب شمس عمران شامل ہیں۔ 


Share: